13 دسمبر 2010 - 20:30

صہیونی ریاست نے اعتراف کیا ہے کہ اسے اپنی بقا کا خوف لاحق ہے ۔

 ابنا: قدس کی غاصب ریاست نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اسے علاقے میں مزاحمتی حلقوں کی بڑھتی طاقت سے خوف لاحق ہے۔ اس رپورٹ میں صہیونی ریاست نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی بقا کو لاحق خطروں میں اضافہ ہوا ہے۔ صہیونی ریاست غزہ کے محاصرے کے بارےمیں کہتی ہے کہ غزہ کے محاصرے سے اسے محمود عباس کی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کو جاری رکھنے اور مذاکرات سے فائدہ اٹھانے میں کچھ حاصل نہیں ہوا ہے بلکہ یہ محاصرہ عالمی سطح پر تل ابیب پر تنقید کا سبب بنا ہے اور غاصب ریاست سفارتی محاصرے کا باعث بن چکا ہے۔ صہیونی ریاست نے حزب اللہ کی طاقت کم کرنے میں اپنی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کی طاقت میں گذشتہ برسوں کی نسبت مزید اضافہ ہی ہوا ہے۔ صہیونی ریاست نے ایران کی طاقت اور ترکی کی جانب سے مزاحمت کی حمایت کو بھی اپنے لئے خطروں میں شمار کیا ہے۔.......

/110

رہبر انقلاب اسلامی: خطے کی اقوام عنقریب صہیونی ریاست کی نابودی کا نظارہ کریں گی